راولپنڈی: خیبر پختون خوا میں کامیاب آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 23 خوارج ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشنز میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج کے مزید 23 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج میں خارجی سرغنہ جان میر عرف طور ثاقب بھی شامل ہے، ہلاک دہشت گرد جان میر عرف طور ثاقب سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشنز کو دتہ خیل، اسپن وام اور بنوں سمیت مختلف حساس علاقوں تک مزید توسیع دی گئی، اس کارروائی سے ان علاقوں میں سرگرم خوارج نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔