امریکا کی سڑکوں پر رکشے کی دوڑیں، تصاویر وائرل

کیلیفورنیا: رکشا بالخصوص بھارت، پاکستان اور بنگلادیش جیسے ملکوں میں اندرون شہر سواری کا مقبول ذریعہ ہیں لیکن امریکا کی سڑکوں پر رکشے کو دیکھنا ایک اچنبھے کی بات ہے۔
بہت سے لوگ اپنے کام پر یا تعلیمی اداروں میں جلدی پہنچنے کے لیے رکشے کی سواری کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ اس کا کرایہ آن لائن رائیڈ یا ٹیکسی سے سستا ہوتا ہے۔ تاہم حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں امریکا جیسے ملک میں بھی ایک رکشا سڑک پر دوڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
حال ہی میں ایک صارف نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں کیلیفورنیا کی سڑکوں پر ایک سیاہ اور پیلے رنگ کے روایتی رکشے کو چلتے ہوئے دیکھا گیا۔
منوہر سنگھ راوت نامی صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ کیلیفورنیا میں آٹو رکشا؟۔ شیئر کیے جانے کے بعد سے ویڈیو پر اب تک آٹھ لاکھ سے زیادہ تبصرے اور 22 ہزار لائیکس مل چکے ہیں۔

 

Pics viralRickshaw RunUnited states