مظفرآباد: مسلم لیگ ن کے امیدوار افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے جب کہ پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان نے 14 ووٹ حاصل کیے۔
افتخار گیلانی پہلی بار 2011 میں منتخب ہوکر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پہنچے تھے، افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔
دھیان رہے کہ افتخار گیلانی حالیہ انتخابات میں ٹیکنو کریٹ نشست پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کیا تھا۔ اجلاس میں رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر اور نومنتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق، ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری اور بیرسٹر افتخارگیلانی سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 32 ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے 14 اراکین ہیں۔ 7 نشستوں پر انتخابات ہونا ابھی باقی ہیں۔