پی ٹی آئی نے مذموم مقاصد کے تحت ریاست پاکستان پر حملہ کیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ اپنے انٹرویوز میں کھلے عام اور جان بوجھ کر غلط معلومات فراہم کررہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ 9 مئی کے بعد کے واقعات کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی احتجاج کے حق کو سلب کرنے کے طور پر ان کی وضاحت ناصرف گمراہ کن ہے، اس کا مقصد ملک سے باہر رائے سازوں کو جوڑ توڑ اور ان پر دباوٴ ڈالنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سیاق و سباق کو درست کرتا ہوں ان کی پارٹی نے 9 مئی کو جو کیا وہ ریاست پاکستان پر ایک ڈھٹائی سے حملہ تھا، جس میں مذموم ارادے اور مذموم مقاصد تھے، دنیا کا کوئی بھی ملک اپنی سالمیت کو تباہ کرنے کی ایسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ مجرموں سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا، میں اس بات کو یقینی بناوٴں گا کہ حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہر معاملے میں قانون کے تحت مناسب طریقے سے نمٹا جائے گا، پاکستان انسانی حقوق سے متعلق اپنی تمام آئینی اور بین الاقوامی ذمے داریوں کا مکمل احترام اور پابند ہے۔

9th MayPM Shehbaz SharifPTI