معاشی صورتحال میں بہتری کیساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ تیزی سے عوام کو منتقل کیا۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اتحادی حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام کو منتقل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے معاشی صورت حال بہتر ہوتی جائے گی عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔ میں عوام سے دیانت دارانہ گفتگو پر یقین رکھتا ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

Petroleum productPM Shahbaz SharifreliefTweet