قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نبی ﷺ نے اخلاقیات کے معیار کو بلند کیا، ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی کو بہت اہمیت حاصل تھی، انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے عالمی اسلامی اسکالرز کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کا زور قانون کی حکمرانی پر تھا، ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی پر سختی سے عمل ہوتا تھا، وہی معاشرے پھلتے پھولتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو، آپؐ کی مثالوں پر عمل کرنا ہی خوش حالی کا راستہ ہے، غریب اور امیر کے لیے الگ قوانین ہونے پر قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حضور ﷺ رحمت اللعالمین ہیں، کسی معاشرے میں اخلاقی معیارات اور ضابطہ اخلاق نہ ہو تو کیا وہ معاشرہ انصاف فراہم کرسکتا ہے، ریاست مدینہ میں لوگوں کا کردار بلند کیا گیا، کئی ممالک ایسے ہیں جو کرپٹ سمجھے جاتے ہیں۔

PM Imran Khanspeechقانون کی حکمرانی