سینیٹ انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے وزراء سے کہا کہ وہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے رابطوں میں رہیں، چاہتے ہیں اس انتخاب میں پیسہ نہ چلے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ میرٹ پر دیے، کارکنان کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنے والے الیکشن کے بعد روئیں گے، اوپن بیلٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں، سپریم کورٹ جو حکم دے گی احترام کریں گے۔

PM Imran KhanPTIsenate election