وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز مسترد کردیں۔
اوگرا نے عالمی منڈی میں پٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت 11 روپے 53 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8.49 روپے، مٹی کا تیل 6.29 روپے اور لائٹ ڈیزل 5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔
وزیرِاعظم عمران خان نے تجویز کردہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کے بجائے عوام کے ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے، اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ حالیہ اضافے کی مد میں عوام پر پڑنے والے بوجھ کو حکومت خود برداشت کررہی ہے۔

ograPetroleum productPM Imran Khanrate increase summary reject