حکومت کا غریبوں کو ایک اور تحفہ، پٹرول 26.02 اور ڈیزل 17.34 روپے مزید مہنگا

 اسلام آبادٜ نگراں حکومت نے ایک بار پھر غریب عوام پر پٹرول بم برسادیا، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے سے زائد اضافہ کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے 30 ستمبر تک ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے دو پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.34 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر پٹرول کی قیمت 331 روپے 38 پیسے جب کہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 329 روپے 18 پیسے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ نگراں حکومت کے ایک ماہ میں پٹرول 58روپے 43 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 55روپے78 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

Care Taker GovtPetroleum productRate Big Increase