پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ، پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ

پرتھ: آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آئی سی سی نے سلو اوورز ریٹ پر پاکستان کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو پوائنٹس کی کٹوتی بھی کردی گئی۔ آئی سی سی ترجمان کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے مقررہ وقت میں اوورز پورے نہ کرنے کی غلطی بھی تسلیم کرلی۔
شان مسعود نے 10 فیصد جرمانہ اور دو پوائنٹس کی کٹوتی کی سزا بھی قبول کرلی۔

10 Percent Match Fees FinePakistan cricket teamPerth test