Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

محسن نقوی نے رونالڈو کی رافیل گرنے کا مذاق بنانے کی ویڈیو شیئر کردی

کی طرف سے ویب ڈیسک پر ستمبر 25, 2025

لاہور: پرتگالی سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جس میں انہیں ایک مخصوص انداز میں رافیل طیارہ گرنے کا مذاق بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ویڈیو چند ماہ قبل ایک میچ کے دوران بنائی گئی تھی، جس میں رونالڈو کو ہاتھ سے ہوائی جہاز اُڑا کر اسے نیچے گراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے یہ ویڈیو اپنے ذاتی ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی، جو سوشل میڈیا صارفین میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران بھارتی شائقین کی جانب سے کسے گئے جملوں کے جواب میں حارث رؤف نے رافیل گرنے کا انداز اپنا کر جواب دیا تھا، جو بعد ازاں ایک وائرل میم بن گیا۔
حارث نے ہاتھ کو ہوائی جہاز کی مانند فضا میں اُڑایا اور پھر نیچے گرتے ہوئے دکھایا، جس پر بھارتی شائقین شدید برہم ہوگئے تھے۔

Mohsin NaqviPCB chairmanRonaldo VideoShareViralX Account
  • خاص خبریں
  • کھیل
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

انسان نما اے آئی روبوٹس کی علامتی شادی کی انوکھی تقریب

عائشہ عمر نے کراچی میں رہنے والوں کو تمغے کا حقدار قرار دے دیا

بلوچستان: فورسز کی شعبان آپریشن میں تازہ کارروائیاں، 9 خوارج جہنم واصل

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیلئے ڈیڈ لائن ختم، فوری گرفتار ہوں گے

زندگی کا اصل سبق

پاک بحریہ کا عظیم کارنامہ

عمران اور جمائمہ کا تاریخی برطانوی گھر فروخت کیلئے پیش

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں