آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں، پٹرول آج ہی سستا ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرول آج ہی سستا کریں گے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف کو کوئی اعتراض نہیں۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول سستا کرنے کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا، پٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی ہوں گی، وزیراعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرول سستا کرنے کی سمری موصول ہوگئی ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہے۔
انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قوم مشکل فیصلوں میں شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی، قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اور پاکستانی قوم کرائسز کو سمجھتی ہے، مشکل وقت کے بعد اب قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے۔

Finance MinisterIMFMiftah ismailPetrol rate reduce