وزیراعظم سے سینیٹر سرفراز بگٹی اور سینیٹر انوارالحق کاکڑ کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر سرفراز احمد بگٹی اور سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق عمران خان سے سینیٹر سرفراز احمد بگٹی اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے ملاقات کی ہے، جس میں بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں حکومت کے ترقیاتی پیکیج کے معیشت اور عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات اور مجموعی طور پر امن و امان کی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔

PM Imran KhanSenator Anwar ul Haq KakarSenator Sarfaraz Bugti