9 مئی کیس: شاہ محمود بری، پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو 10،10 سال قید

راولپنڈی: 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ جاری کردیا گیا، جس میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو دس، دس سال قید کی سزا سنادی گئی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری کو دس دس سال سزا سنا دی گئی، اے ٹی سی جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا۔
عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو بری کردیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل کیا، 9 مئی کو مغل پورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کا فیصلہ سنایا، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کردیا گیا، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دس سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے میاں محمود الرشید کو دس سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے اعجاز چوہدری کو دس سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کو دس سال قید کی سزا سنادی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کے خلاف چالان جمع کروایا گیا تھا، مقدمے میں پراسکیوشن کے تمام 37 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہوئی، دوران ٹرائل میں دو ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے، عدالت نے ملزم ارباز زمان اور الٰہی بخش کو اشتہاری قرار دیا ہے ، عدالت نے 15 ملزمان کے حوالے سے فیصلہ سنایا۔