دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس سے زندہ چھپکلیاں، بچھو، سانپ برآمد

دبئی: دبئی ایئرپورٹ پر ایک لاوارث سوٹ کیس سے ایسی چیزیں برآمد ہوئیں کہ دیکھنے والے خوف زدہ ہوگئے۔
حکام کے مطابق دبئی ایئرپورٹ پر لاوراث سوٹ کیس سے زندہ چھپکلیاں، بچھو، سانپ اور مینڈک برآمد ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ سوٹ کیس سے 129 چھپکلیاں، 36 بچھو، 8 سانپ اور 50 مینڈک برآمد ہوئے۔
حکام نے کہا کہ جانوروں کی مناسب دیکھ بھال کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا گیا ہے۔