کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کل کی طرح آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3344 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 22 ہزار 8 روپے ہوگئی۔
ادھر عالمی بازار میں سونے کی قیمت 39 ڈالر بڑھ کر 4466 ڈالر فی اونس ہے۔