سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور مریض رپورٹ، کیسز کی تعداد 41 ہوگئی

کراچی: سندھ میں منی پاکس کے ایک اور کیس کی تشخیص ہوگئی، جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 41 پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اندرون سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس کی تشخیص ہوئی، متاثرہ مریض کو گزشتہ روز نیپا اسپتال لایا گیا۔
جسم پر دانوں کی شکایت پر متاثرہ نوجوان کے سیمپلز ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے، پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ مریض نیپا اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل ہے۔
رواں سال منکی پاکس کے 41 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، سندھ میں 28 اور کراچی میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔