خرم، وقار نے کینین پولیس کیساتھ مل کر ارشد شریف کو قتل کیا، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا دونوں بھائیوں وقار اور خرم نے کینیا کی پولیس کے ساتھ مل کر ارشد شریف کا قتل کیا اور پھر اسے دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی، دونوں بھائی اپنے موبائل فون کے ڈیٹا تک رسائی بھی فراہم نہیں کررہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، ہماری ٹیم سلمان اقبال اور طارق وصی سے بھی تفتیش کرنا چاہتی ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کریں گے کہ دوبارہ کینیا کے صدر سے بات کریں، کیونکہ کینیا کی پولیس تعاون نہیں کررہی۔
قبل ازیں ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کینیا کی پولیس کے مؤقف سے ثابت نہیں ہوتا کہ ارشد شریف کو غلط شناخت پر قتل کیا گیا، بادی النظر میں ارشد شریف کا قتل ملی بھگت لگتی ہے، ارشد شریف پر فائر کرنے والوں کو یہ معلوم تھا کہ ارشد شریف کون ہے اور کس سائیڈ بیٹھا ہے، اب تک جو سامنے آیا ہے ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا معاملہ نہیں تھا۔

interior ministerKhurramRana Sana UllahTalk about Arshad Sharif murder caseWaqar