یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول 4 روپے 58 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ ڈیزل 4 روپے 73 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مٹی کا تیل 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے اور لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں بھی ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

1st MarchPakistanPetroleum productRising Price Expected