ہنگو: گیس پلانٹ پر دہشت گرد حملہ، 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 شہید

ہنگو: دہشت گردوں نے نجی گیس کمپنی کے پلانٹ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے منجی خیل میں دہشت گرد نے نجی گیس کمپنی کے پلانٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکاروں سمیت نجی کمپنی کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ حملے میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 

HanguIncluding Four FC mens 6 MartyredPrivate Gas plant Terrorist Attack