میگا ایکسپو سے قبل EY POWER کی لاہور میں آؤٹ ڈور تشہیری مہم کا آغاز

لاہور: پاکستان سولر ایسوسی ایشن (PSA) میگا ایکسپو 2026 سے قبل EY POWER نے لاہور بھر میں اپنی آؤٹ ڈور تشہیری مہم کا آغاز کردیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس مہم کا مقصد پاکستان میں جدید لیتھیم بیٹری انرجی اسٹوریج، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز (BESS) اور جدید سولر توانائی کے حل متعارف کرانا ہے۔
اس موقع پر EY Enterprise کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، فیصل حمید نے کہا کہ پاکستان کے توانائی کے مستقبل کے لیے صرف سولر بجلی ہی نہیں بلکہ جدید انرجی اسٹوریج ٹیکنالوجی بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ EY POWER عالمی معیار کے بیٹری اسٹوریج سلوشنز کے ذریعے توانائی کو زیادہ قابلِ اعتماد، کم لاگت اور ماحول دوست بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
پاکستان سولر ایسوسی ایشن کی میگا ایکسپو 10 سے 12 جولائی 2026 تک ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگی، جہاں EY POWER اپنی جدید بیٹری اور انرجی اسٹوریج ٹیکنالوجیز کی نمائش کرے گا۔