اہلیان کراچی کیلیے خوشخبری، بجلی 4 روپے 12 پیسے سستی

کراچی: اہلیان کراچی کے لیے بالآخر کافی دنوں بعد اچھی اطلاع آ ہی گئی۔ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 12 پیسے سستی کردی گئی۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کے الیکٹرک انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی کے صارفین کو بجلی کی قیمت کم ہونے کا ریلیف ستمبر کے بلوں میں دیا جائے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ بجلی جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔
نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی سستی ہونے سے کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 40 کروڑ روپے تک کا ریلیف ملے گا۔

Electricity ConsumerElectricity rate reduceGood News for Karachik electricNepra