کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ انسداد کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔
پاکستان ایئر فورس کا آئی ایل 78 خصوصی طیارہ چین سے 5 لاکھ ڈوزز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایئرپورٹ پر ویکسین وصول کی۔ ویکسین چینی وزیراعظم کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے، جو اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور طبی و غیر طبی عملے کو لگائی جائیں گی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں ویکسین کے ذخیرے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرلیے گئے ہیں۔ صوبوں کو ویکسین کی منتقلی کے حوالے سے بھی تمام انتظامات مکمل ہیں، این سی او سی میں ویکسین نرو سینٹر جب کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر ویکسین کوآرڈی نیشن اینڈ ایڈمنسٹریشن سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

Corona vaccinePakistan airforcepakistan arrived