وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، صوبائی امور پر گفتگو

لاہور: وزیراعظم عمران خان اس وقت دورہ لاہور پر ہیں، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اُن سے ملاقات کی ہے، جس میں صوبے کے امور پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تین سال کے دور حکومت میں عوامی ریلیف کے لیے اقدامات سے متعلق بریف کیا۔
ادھر وزیراعظم عمران خان نے دورے کے دوران لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس طلب کرلیا۔ عمران خان کو لاہور سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر بریف کیا جائے گا۔ وزیراعظم پنجاب میں اسپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اسپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دیں گے۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات پر وزیر محنت عنصر مجید نیازی وزیراعظم کو بریف کریں گے۔

CM PunjabMeet PMPM Imran Khansardar usman buzdarVisit Lahore