سی پیک فیز ٹو کے بعد چینی سرمایہ کاری میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد: سی پیک کے فیز ٹو کے بعد چینی سرمایہ کاری میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔
مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ مسابقتی کمیشن چائنا کے مارکیٹ ریگولیٹر کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرے گا، چین نے سی پیک اور مختلف کمپنیوں کے ذریعے پاکستان میں اہم سرمایہ کاری کی، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کے بعد اس سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے۔
اعلامیے کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے اور آسان بنانے کی خاطر مسابقتی کمیشن سرگرم ہے اور اس حوالے سے جامع قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک قائم کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایم او یو پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہوگا، ایم او یو کو گزشتہ وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری مل چکی، ایم او یو کا مقصد معلومات کے تبادلے اور تکنیکی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

chinaCPECMore InvestmentPakistanPhase Two