Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

سری لنکن منیجر کا قتل: تحقیقاتی رپورٹ وزیرِاعظم عمران خان کو پیش

کی طرف سے ویب ڈیسک پر دسمبر 4, 2021

پنجاب حکومت نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں سیکڑوں مشتعل افراد کے ہاتھوں سری لنکن منیجر کے قتل اور لاش جلائے جانے کے واقعے کی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کر دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کی گئی پنجاب حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اب تک مرکزی ملزمان سمیت 112 ملزمان گرفتار کیئے جا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں اشتعال دلانے والوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیکٹری منیجرز کی معاونت سے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کی گئی۔
وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے کے ذمے داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ واقعے کے محرکات میں توہینِ مذہب کے ساتھ انتظامی پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔
پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے، زمین کانپی نہ آسمان گرا، توہین مذہب کا الزام، سری لنکن منیجر تشدد سے قتل، لاش جلادی
وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت نے یہ بھی کہا ہے کہ سیالکوٹ اور گرد و نواح میں گرجا گھروں اور غیر ملکی فیکٹری ورکرز کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکڑوں مشتعل افراد نے سری لنکن شہری پر مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر ڈنڈے برسائے، اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، اس کی لاش کی بے حرمتی کی، گھسیٹا اور آگ لگا دی۔

Assassination of Sri Lankan manager: Investigation report submitted to PM Imran Khan
  • پاکستان
  • تازہ ترین
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

شہدا مخالف بیان پر فضل الرحمان کیخلاف درخواست دائر، عدالت طلب

شہدا قوم کا فخر، قربانیوں کو متنازع بنانا قبول نہیں: خالد مقبول کا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل

ڈاکٹر آکاش کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا، ڈی آئی جی ساؤتھ

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 4,722 ارب کا قرض قبل ازوقت واپس کردیا

شہدأ کی توہین ناقابل برداشت، اہل خانہ سے معذرت کرتا ہوں، طاہر اشرفی

کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار نیٹ ورک گرفتار

فضل الرحمان کا بیان شہداء اور انکے اہلِ خانہ کی توہین، معافی مانگیں: عون چوہدری

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں