ارشد شریف قتل کیس، 3 رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کے کیس کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تین رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق 3 رکنی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیشن پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت بنایا جارہا ہے، جس کی منظوری کے لیے وزارت داخلہ نے کابینہ کو سمری بھیج دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کے سلسلے میں بنائے جانے والے کمیشن کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایک دو رکنی اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بھی ارشد شریف قتل کیس کے محرکات جاننے کے لیے کینیا میں موجود ہیں۔

Arshad Sharifenquiry commissionJournalistKenyaMurder casePM Shehbaz Sharif