ایرانی صدر کی کراچی آمد، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے استقبال کیا

کراچی: لاہور کا دورہ مکمل کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر ایئرپورٹ پہنچے، جہاں استقبال کرنے والوں میں آصفہ بھٹو، صوبائی وزراء عذرا پیچوہو، شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ، سعید غنی، سردار شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایرانی صدر وہاں سے گورنر ہاؤس پہنچے۔

اطلاعات کے مطابق گورنر ہاؤس میں ایرانی صدر سے پاکستانی حکام اور دیگر شخصیات کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے دورۂ لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی۔ پاکستانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

arrived in karachiCM SindhEbrahim RaisiGovernor sindhIrani President