کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو سبزی منڈی کے مرکزی گیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو 75 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق پٹرول پمپ کا مالک فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واردات اس وقت پیش آئی جب پمپ مالک رقم بینک میں جمع کرانے کے لیے جا رہا تھا۔
کار سوار ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر گاڑی روک کر مزاحمت پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مالک کو گولی لگ گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے چھان بین کی جارہی ہے۔