شعیب ملک کا اہلیہ ثناء جاوید کی سالگرہ پر یادگار سرپرائز

کراچی: معروف اداکارہ اور ماڈل ثناء جاوید کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
25 مارچ کو ثنا جاوید نے اپنی 31ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر اُن کے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک نے اُنہیں رومانوی سرپرائز دے کر خوش کردیا۔
ثناء جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کی تقریب کی چند تصاویر پوسٹ کیں، جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک نے اہلیہ کو سرپرائز دینے کے لیے رومانوی تھیم کی سجاوٹ کی۔
سالگرہ کی تھیم کے لیے قومی کرکٹر نے سیاہ اور سُرخ رنگ کا انتخاب کیا، اُنہوں نے ان دو رنگوں کے غباروں سے سجاوٹ کی اور ساتھ ہی ثناء جاوید کو سُرخ گلاب کا خوبصورت گلدستہ بھی دیا۔
ثناء جاوید نے سالگرہ کی تھیم کو مدِنظر رکھتے ہوئے سُرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا جب کہ شعیب ملک سیاہ لباس میں ملبوس تھے۔


اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سالگرہ کے سرپرائز کے لیے اپنے شوہر شعیب ملک کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے کی تھی۔

Actress Sana JavedBirthdayMemorable Surpriseshoaib malik