سینیٹ کی گولڈن جوبلی پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری

کراچی: بینک دولت پاکستان نے سینیٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 50 روپے مالیت کے یادگاری سکے جاری کردیے۔
شہری 17 مارچ سے اسٹیٹ بینک کی سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر سے یہ سکے حاصل کرسکتے ہیں۔
سینیٹ پاکستان کی عمر 50 برس ہوئی تو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوامی نمائندہ ادارے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے آج سے ساڑھے 13 گرام تانبے اور نکل کے مرکب کو 30 ملی میٹر گول سکے کی شکل میں جاری کیا ہے۔
سکے کے رخ پر دیگر سکوں کی طرح ابھرتے ہلالی چاند پانچ کونوں والے ستارے، ساؤتھ پول میں گندم کی بالیوں اور نارتھ پول پر اسلامی جمہوریہ پاکستان مزین ہے۔
سکے کی پشت پر سینیٹ کا امتیازی نشان، 1973 سے 2023 اور پاکستان سینیٹ گولڈن جوبلی نقش ہے۔

واضح رہے کہ اس سکے کا سینیٹ کو پچاس برس مکمل ہونے پر اجرا ہوا ہے۔ مختلف مواقع پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے یادگاری نوٹوں اور سکوں کا اجرا کیا جاتا ہے۔

50 Rupees Coin ReleasedGolden Jubilee of SenateState Bank of Pakistan