تہران:فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کو ایک ممکنہ معاہدے پر آمادہ کرنے کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر سے ملاقات کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی روابط کو مضبوط بنانے کی ایک اہم کڑی ثابت ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سیکیورٹی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جمعرات کو تہران میں مصروف دن گزارا، جہاں انہوں نے ایرانی قیادت سے متعدد اہم ملاقاتیں کیں۔ انہی ملاقاتوں میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ہونے والی ملاقات کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے۔ باقر قالیباف کو ایرانی حکومت میں ایک بااثر اور کلیدی شخصیت تصور کیا جاتا ہے، اور وہ اس سے قبل اسلام آباد کا دورہ کرنے والے ایرانی وفد کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ان ملاقاتوں کا مقصد نہ صرف پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی بھی ترتیب دینا ہے۔ یہ سفارتی سرگرمیاں مستقبل میں اہم پیش رفت کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔