Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
دنیا

بھارت میں پناہ لینے والی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا بنگلادیش واپسی کا اعلان

شیئر کریں
بھارت میں پناہ لینے والی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا بنگلادیش واپسی کا اعلان

نئی دہلی/ ڈھاکا: بھارت میں پناہ لینے والی بنگلادیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 16 دسمبر کو وطن واپسی کا اعلان کردیا۔

شیخ حسینہ واجد کے ترجمان نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ حسینہ واجد کا 16 دسمبر کو بنگلادیش واپسی کا پروگرام ہے، سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے واپسی کے لیے بنگلادیشی حکومت سے فضائی سفر کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ حسینہ واجد کی واپسی ممکن بنانا انہیں غیر آئینی طور پر ملک بدر کرنے والی حکومت کی ہی ذمے داری ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی حکومت نے معاملے پر فوری کوئی ردعمل نہیں دیا۔

شیخ حسینہ واجد طلبہ کے حکومت مخالف احتجاج پر اقتدار چھوڑ کر 2024 میں بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/former-prime-minister-sheikh-hasina-wajed-who-took-refuge-in-india-announces-return-to-bangladesh/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں