دنیا ایران سے مذاکرات کیلئے جے ڈی وینس کو کوئی ہدایت نہیں دی، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست اوہائیو میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قلت کے باعث ایران کو ڈرون تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس میزائل اب بھی موجود ہیں، لیکن ان کی تعداد بہت کم ہے، ایران سے امن مذاکرات شروع کرنے کے لیے جے ڈی وینس کو کوئی ہدایت نہیں دی، وینس نے مجھ سے پوچھا تھا کہ میں اس بارے میں کیا سوچتا ہوں تو میں نے کہا کہ اگر آپ خط لکھنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو طبی سامان کی ضرورت ہے، بیمار افراد کی مدد کے لیے رسد پہنچائی جارہی ہے، آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کرکے ٹرمپ اسٹریٹ رکھنا چاہیے۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/i-have-not-given-jd-vance-any-instructions-to-negotiate-with-iran-says-president-trump/






