Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
دنیا

مصر میں 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم، 7 افراد جان کی بازی ہار گئے

شیئر کریں
مصر میں 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم، 7 افراد جان کی بازی ہار گئے

قاہرہ: مصر میں قاہرہ کے قریب دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق جب کہ 112 زخمی ہوگئے۔

مصر کی ریلوے اتھارٹی کے مطابق گیزہ سے فیوم جانے والی ٹرین، قاہرہ سے اسوان جانے والی دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں لوگوں کو بوگیوں میں زخمی مسافروں کی تلاش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے حکام کو حادثے کی وجوہ کی تحقیقات کرنے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

حکام کی جانب سے اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/two-passenger-trains-collided-in-egypt-leaving-7-people-dead/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں