سائنس و ٹیکنالوجی بیسٹ وے نے پاکستان میں جیلی آٹو متعارف کرا دی، دو الیکٹرک گاڑیاں شامل

بیسٹ وے گروپ نے چینی کار ساز کمپنی جیلی آٹو کو پاکستان میں متعارف کرا دیا ہے اور تین ماڈلز پیش کیے ہیں جن میں دو مکمل الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں۔
دو الیکٹرک اور ایک ہائبرڈ ایس یو وی پر مشتمل یہ گاڑیاں پہلے مکمل تیار حالت میں درآمد کی جائیں گی۔ بیسٹ وے نے مستقبل میں مقامی اسمبلی کے لیے کراچی میں پلانٹ حاصل کر لیا ہے اور طویل مدت میں برآمدات کا ہدف ہے۔
الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں میں بڑھتی دلچسپی کے ساتھ پاکستان کی کار مارکیٹ میں آنے والے چینی برانڈز کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/bestway-launches-geely-pakistan/






