شوبز وزن کم ہونے کی وجہ شوہر کے انتقال کا غم تھا، شگفتہ اعجاز کا انکشاف

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن میں نمایاں کمی کے بعد اوزیمپک انجیکشن کے استعمال سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔
اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی کا کینسر کے باعث انتقال ہوا، جس کے بعد شگفتہ اعجاز کے وزن میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ اداکارہ نے وزن کم کرنے کے لیے اوزیمپک یا مونجارو انجیکشن کا استعمال کیا ہے۔
شگفتہ اعجاز نے واسع چوہدری کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی اوزیمپک استعمال نہیں کیا۔
شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ وہ وزن کم کرنے کے لیے انجیکشنز یا مخصوص چائے کے استعمال کی حمایت نہیں کرتیں بلکہ غذائی عادات میں تبدیلی اور ورزش پر یقین رکھتی ہیں۔
شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا کہ شوہر کے انتقال کے بعد شدید غم کے باعث ان کے وزن میں کمی آئی، تاہم وہ کسی کے لیے بھی ایسی کیفیت کی خواہش نہیں کرتیں۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/shagufta-ejaz-reveals-that-her-weight-loss-was-due-to-the-grief-of-her-husbands-death/






