ٹڈیاں پورا ملک کھا گئیں حکمران اب تک سو رہے ہیں، مولابخش چانڈیو
کراچی : پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ سندھ میں تحریک انصاف عوام کو قانون توڑنےپر اکسا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولا بخش چانڈیونے کہا کہ ٹڈیاں پورا ملک کھا گئیں حکمران اب تک سو رہے ہیں،قوم سے خطابوں سے نہ کورونا کا خاتمہ ہوگا نہ ٹڈیاں بیانوں سےجائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈیاں گزشتہ برس سے حملہ آور اور حکومت نےکل وارننگ جاری کی ہے ،تحریک انصاف کی سیاست انارکی اور انتشار کی سیاست ہے۔