Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
شوبز

شادی صرف رومانس نہیں، کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے باہمی گفتگو ضروری ہے، کرن خان

شیئر کریں
شادی صرف رومانس نہیں، کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے باہمی گفتگو ضروری ہے، کرن خان

کراچی: معروف پاکستانی ٹی وی میزبان اور اداکارہ کرن خان نے شادی سے متعلق لڑکیوں کی غیرحقیقی توقعات پر بات کرتے ہوئے کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے اہم مشورہ دیا ہے۔

کرن خان نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکثر لڑکیاں شادی کو صرف محبت، خوشیوں اور رومانس سے بھرپور زندگی سمجھتی ہیں، لیکن حقیقت اس سے مختلف ہوتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ کم عمری میں پہلی شادی کے وقت وہ بھی یہی سوچ رکھتی تھیں، تاہم شادی کے ابتدائی دن دراصل ایک دوسرے کو سمجھنے اور نئی زندگی سے ہم آہنگ ہونے کا وقت ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دو مختلف سوچ رکھنے والے افراد جب ایک ساتھ رہنا شروع کرتے ہیں تو انہیں ایک دوسرے کی عادات کے مطابق خود کو ڈھالنا پڑتا ہے۔

کرن خان نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر نظر آنے والے جوڑوں سے اپنی ازدواجی زندگی کا موازنہ نہ کریں۔ کامیاب شادی کے لیے باہمی گفتگو ضروری ہے، اس لیے غصے کے بجائے نرمی سے اپنے جذبات کا اظہار کریں۔

دھیان رہے کہ کرن خان نے رواں سال ستمبر میں کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے مسجد الحرام میں نکاح کیا تھا۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/marriage-is-not-just-romance-mutual-communication-is-essential-for-a-successful-married-life-says-kiran-khan/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں