Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
شوبز

فائزہ خان کی کراچی میں رات گئے واک، حنا الطاف کو دلچسپ جواب دے دیا

شیئر کریں
فائزہ خان کی کراچی میں رات گئے واک، حنا الطاف کو دلچسپ جواب دے دیا

کراچی: پاکستانی اداکارہ فائزہ خان نے حنا الطاف کے کراچی کو خواتین کے لیے غیر محفوظ قرار دینے کے بیان پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے رات گئے شہر کی سڑک پر واک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فائزہ خان نے رات قریباً 2 بج کر 15 منٹ پر واک کرتے ہوئے ویڈیو بنائی اور سوال اٹھایا کہ کون کہتا ہے کراچی لڑکیوں کے لیے محفوظ نہیں؟ اداکارہ نے اپنے پیغام میں حنا الطاف کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کراچی میں رات کے وقت باہر نکلنے کا اپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔

فائزہ خان کے مطابق وہ گھر میں گھبراہٹ محسوس کررہی تھیں، جس کے باعث تازہ ہوا میں سانس لینے اور واک کرنے کے لیے باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت خود کو محفوظ محسوس کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ حنا الطاف نے حال ہی میں کراچی کو جیل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں خواتین خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتیں۔ ان کے اس بیان پر شوبز شخصیات کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ اس سے قبل اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ بھی حنا الطاف کے مؤقف سے اختلاف کرچکے ہیں۔

فائزہ خان کی رات گئے واک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کررہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس معاملے پر مختلف آرا کا اظہار کیا جارہا ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/faiza-khan-takes-a-late-night-walk-in-karachi-gives-hina-altaf-an-interesting-response/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں