Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
شوبز

بے پناہ شہرت کے باوجود وہاج علی میں غرور نہیں آیا، امر خان

شیئر کریں
بے پناہ شہرت کے باوجود وہاج علی میں غرور نہیں آیا، امر خان

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ امر خان نے ساتھی اداکار وہاج علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے پناہ شہرت اور کامیابی کے باوجود ان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

امر خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران نئے ڈرامہ سیریل مٹی دے باوے میں وہاج علی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ کئی اداکار ’بالا‘ کا کردار ادا کرسکتے تھے لیکن وہاج علی نے جس مہارت سے یہ کردار نبھایا، شاید کوئی دوسرا اداکار ایسا نہ کرپاتا۔

امر خان نے بتایا کہ وہ وہاج علی کو اُس وقت سے جانتی ہیں جب دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ڈرامہ تیرے بن کی غیر معمولی کامیابی نے بھی وہاج علی کے مزاج میں غرور پیدا نہیں کیا۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/despite-immense-popularity-wahaj-ali-has-not-developed-any-ego-says-amar-khan/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں