پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین کے ہاں ننھی پری کی آمد!

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور جیجی حدید کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
زین ملک نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کی بیٹی والد کی انگلی پکڑی نظر آرہی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں گلوکار نے بیٹی کی پیدائش کی خوش خبری دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر خوبصورت سی صحت مند بیٹی پیدا ہوئی ہے اور اپنی اس خوشی کو الفاظ میں بیان کرنے کی کوشش کررہا ہوں کہ میں اس وقت کتنا خوش ہوں۔


گلوکار زین ملک نے یہ بھی کہا کہ اس چھوٹے سے انسان کے لیے جو محبت کے جذبات میں محسوس کررہا ہوں، وہ میری سمجھ سے باہر ہیں۔ میں شکر گزار ہوں کہ اس سے واقف ہوں اور فخر کے ساتھ اسے میں اپنا کہتا ہوں اور شکریہ زندگی کا ہم اب ایک ساتھ زندگی گزاریں گے۔
دوسری جانب زین ملک کی اہلیہ امریکن فیشن ماڈل جیجی حدید نے بھی بیٹی کی پیدائش پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی بیٹی سے بے انتہا محبت کرتی ہوں، کیوں کہ اس نے ہماری دنیا مکمل طور پر بدل دی ہے۔

Daughter bornsingerZayen malik