کوئٹہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ صحت مند بچوں کی پیدائش

کوئٹہ: شہر کے نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی ولادت ہوئی، نوزائیدگان میں 3 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں، والدہ اور بچے صحت مند ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق والدہ اور بچوں کو خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
کوئٹہ کے رہائشی جوڑے کے پہلے سے تین بچے تھے، اب 5 بچوں کی ولادت کے بعد ان کے بچوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔