یاسر حسین کیوں احسن خان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے؟

کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے مقبول اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کسی بھی پروجیکٹ میں اداکار احسن خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گے۔
یاسر حسین گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں مہمان بنے، جس میں ان سے سوال پوچھا گیا کہ انڈسٹری کی وہ کون سی اداکارہ ہے، جس کے ساتھ آپ کام کرنا پسند نہیں کریں گے۔
اس کا جواب دینے کے بجائے یاسر حسین نے کچھ سوچا اور پھر کہا، اداکارائیں تو سب ہی اچھی ہیں، میں کیوں کسی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کروں گا؟
یاسر نے میزبان کے اصرار پر احسن خان کا نام لیا اور کہا، میں احسن خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔
یاسر حسین نے وجہ بتائی اور کہا دراصل احسن کو میں کافی بورنگ انسان لگتا ہوں، احسن جب آپ کے شو میں آئیں تو ان سے یہ بات ضرور پوچھیے گا، ادھر میں ان کا مداح بنا بیٹھا ہوں اور اُدھر وہ کہتے ہیں کہ میں بورنگ ہوں۔

TV InterviewWhy does not want to work with AhsanYasir Hussain