بابر اعظم کی گاڑی کو لاہور ایکسائز پولیس نے کیوں روکا؟

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو لاہور میں ایکسائز پولیس کے اہلکاروں نے روک لیا اور روکنے کی وجہ بھی سامنے آگئی۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم لاہور کے لبرٹی چوک سے گزر رہے تھے کہ محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ بابراعظم کی گاڑی پر ٹیکس کی ادائیگی کا ٹوکن چسپاں دیکھ کر عملے نے بابر اعظم کے قانون کی پیروی کرنے کے اقدام کو سراہا۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بغیر کسی تفریق کے ڈیوٹی انجام دینا اور چیکنگ کرنا قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر بابر اعظم نے مداحوں کے ساتھ سیلفیز بھی کھنچوائیں۔
لاہور میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔

babar azamExcise Police stop carLahorePakistan cricket team captain