فٹ بال کا معمر ترین کھلاڑی کون؟

پرتھ: عصر حاضر میں فٹ بال کے عمر رسیدہ ترین کھلاڑی ڈیوڈ مج کی عمر 80 برس ہے اور اُن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔
اس حوالے سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر کہا ہے کہ اس بدھ کو اپنی 80ویں سالگرہ منانے والے کھلاڑی ڈیوڈ مج فٹبال کے بزرگ ترین کھلاڑی ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق ڈیوڈ کی عمر 79 سال اور 89 دن تھی جب انہوں نے کسِنگ فٹ بال کلب کی جانب سے نارتھ ٹورامورا کے خلاف میچ کھیلا۔ اس طرح انہیں دنیا کے بزرگ ترین سوکر کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔
اس سے قبل دنیا کے بزرگ ترین کھلاڑی کی عمر 73 برس تھی اور اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کہا کہ ڈیوڈ نے 25 اپریل 2022 کو ایک میچ کھیلا اور ڈیڑھ گھنٹے تک میدان میں رہے تھے۔

AustraliaDavid MajGuinness Book World RecordOldest Football Player