شیمپو میں موجود کون سے کیمیکلز بالوں کے لیے نقصان دہ ہیں؟

کولمبس: شیمپو بالوں کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پروٹین اور آئرن سے بھرپور غذا کے استعمال کے ساتھ بالوں کے لیے ممکنہ نقصانات رکھنے والے کیمیکلز کے حامل شیمپوؤں سے بچ کر مرد حضرات بالوں کے گرنے سے چھٹکارا پانے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔
امریکی شہر کولمبس میں قائم اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک ماہرِ امراضِ جِلد ڈاکٹر سوزین میسِک نے اس بات پر زور دیا کہ مردوں کو جتنی جلدی ہوسکے اپنی زیادہ تر غذا انڈے، بیف، چنے، لوکی کے بیج اور سیاہ لوبیا پر مشتمل کرلینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اضافی پروٹین بالوں کے غدود کے بڑھنے میں مدد دیں گے جب کہ اضافی آئرن کی مدد سے ریڈ بلڈ سیلز زیادہ مقدار میں آکسیجن خلیوں تک لے جاسکیں گے۔
اس سے قبل دیگر ماہرین نے ایسے شیمپوؤں کے استعمال سے خبردار کیا تھا جن میں سلفیٹ اور فورمل ڈی ہائیڈ ہوتا ہے۔ سلفیٹ قریباً ہر شیمپو میں موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے سفید جھاگ بنتے ہیں جب کہ فارمل دی ہائیڈ ایک کلیننگ ایجنٹ ہوتا ہے جو بیکٹیریا کو مارتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اجزاء بالوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور سر میں خارش کرتے ہوئے بالوں کے گِرنے کے عمل میں اضافہ کرسکتے ہیں، اگرچہ تحقیق سے ان باتوں کی تصدیق ابھی باقی ہے۔

ChemicalsHarmfulScientistShampoo