تمام ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی، تیسرا مقابلہ وقت مقررہ پر ہوگا

کراچی: شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوش خبری یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد مہمان ٹیم کا پاکستان کے ساتھ تیسرا ٹی ٹوئنٹی مقررہ وقت پر ہوگا۔
گزشتہ روز ویسٹ انڈین اسکواڈ کے مزید 5 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان جاری سیریز ختم ہونے کے خطرات منڈلانے لگے تھے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی کا انحصار ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ پر منحصر تھا اور اب اطلاعات ہیں کہ مہمان ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں۔
پی سی بی نے میچ کے لیے پروڈکشن ٹیم کو اسٹیڈیم جانے کا گرین سنگل دے دیا ہے۔اس اطلاع سے شائقین کرکٹ کے مایوس چہروں پر خوشی لوٹ آئی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلنے کا فیصلہ دونوں بورڈز کے اجلاس کے بعد ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہفتے سے ہوگا۔

PCBplayers negative covid 19 testT 20 seriesTour of PakistanWest Indies