کراچی میں آئندہ 3 روز تک موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ گرمی اور ہوا میں زائد نمی کے باعث سندھ کے چند مقامات پر بادل بن سکتے ہیں جب کہ دادو، لاڑکانہ، سکھر اور گھوٹکی میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج اور کل تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ آج درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔