مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے، عروہ حسین

کراچی: اداکارہ عروہ حسین جلد اہم پروجیکٹ میں دکھائی دیں گی۔ ایک ویب انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے کی سوچ غلط ہے، مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔
سماجی ذرائع ابلاغ پر عروہ حسین کے ڈیجیٹل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے کلپس وائرل ہورہے ہیں، جن میں سے ایک کلپ میں انہیں مردوں کی ضرورت سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا۔

میزبان نے اداکارہ سے مردوں سے متعلق سوال کیا، جس کے جواب میں عروہ کا کہنا تھا مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔
عروہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ غلط ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت پڑتی ہے، کوئی چاہتا ہے مرد کے ساتھ رہنا تو کوئی غلط نہیں لیکن مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے بہترین کام کے ذریعے ناظرین سے پسندیدگی کی سند حاصل کی جائے۔ آگے کیریئر میں منفرد کردار نبھانے کی پوری کوشش رہے گی۔

maleTalk about careerUrwa HocaneWeb interview